ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاک بھارت تعلقات پر مصباح نے کہا، کھیلوں سے دور رکھی جائے سیاست

پاک بھارت تعلقات پر مصباح نے کہا، کھیلوں سے دور رکھی جائے سیاست

Mon, 26 Sep 2016 12:45:44    S.O. News Service

کراچی 25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات بحال کرناچاہتے ہیں تو پھر سیاست کو کھیلوں سے دوررکھناچاہئے۔مصباح نے صحافیوں سے کہاکہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں بھارت کے خلاف کھیلنے کے لئے پسند کروں گا۔میں نے ان کے خلاف اپنی ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہوں۔لیکن جب تک سیاست کو کرکٹ سے دور نہیں رکھا جاتا ہے تب تک تعلقات کی بحالی نہیں ہو سکتی ہے۔مصباح 2010سے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان ہیں لیکن انہوں نے اب تک بھارت کے خلاف ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلاہے۔تاہم انہوں نے محدوداوورزکی کرکٹ میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی قیادت کی ہے۔


Share: